کاروار یکم جون (ایس او نیوز)یہاں سے قریب چنڈیا میں لاری کے ٹکر مارنے سے ایک پیدل راہگیر ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔مہلوک کی شناخت گھنشیام جاوکر (۴۲ سال) کے طور پر کی گئی ہے۔کہتے ہیں کہ گھنشیام معمول کے مطابق واکنگ پر نکلا تھا کہ اسے لاری نے ٹکر ماردی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔حادثے میں ملوث لاری لے کر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا ہے۔شک کی بنیا دپر ایک لاری کو قبضے میں لے کرپولیس ڈرائیور سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔دیہی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔